کو لکاتہ، 12/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال بی جے پی کے صدردلیپ گھوش نے آج امرتیہ سین سے پوچھاکہ اس ملک میں ان کی کیاخدمات ہیں۔گھوش نے کولکا تہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ایک بنگالی ساتھی نے نوبل انعام جیتا اور ہمیں اس پرفخرہے لیکن انہوں نے اس ریاست کے لیے کیاکیا؟۔ انہوں نے اس ملک کو کیا دیا ہے؟۔ نالندہ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے سے ہٹائے جانے سے سین انتہائی ناراض ہیں،ایسے لوگ بغیر ریڑھ کے ہوتے ہیں اور انہیں خریدایا بیچاجاسکتاہے اور یہ کسی بھی سطح تک گر سکتے ہیں۔